- Advertisement -
لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لائسنس ہولڈر شکاریوں کو شکار سے روکنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،درخواست گزار لقمان وغیرہ کے وکیل ظفر اقبال چوہان نے کہا کہ موکلین لائسنس ہولڈر ہیں،انہیں شکار سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے،محکمہ وائلڈ لائف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مختلف اقسام کے پرندوں کے تحفظ کے پیشِ نظر محکمہ نے پرمٹ لازم قرار دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590484
- Advertisement -