سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق کی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان سے ملاقات وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گورنر کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے جمعرات کو گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات کی۔پاکستانی سفیر نے وزیراعظم نواز شریف …
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق کی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان سے ملاقات

مزید خبریں
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق کی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان سے ملاقات
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گورنر کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے جمعرات کو گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات کی۔پاکستانی سفیر نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گورنر تبوک کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی تعیناتی کے دوران وہ سعودی قیادت کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے گورنر کو آگاہ کیا کہ پاکستانی عوام اور قیادت سعودی حکومت اور عوام کا انتہائی عزت و احترام کرتے ہیں۔انہوں نے تبوک ریجن کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے گورنر کے سامنے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل بھی اٹھائے۔گورنر تبوک نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








