لاہور۔30اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ، فیروز پور روڈ، جی ٹی روڈ اور مضافات میں آپریشن کیا۔ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 138فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی تاہم خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کئے، ملاوٹ اور جعلسازی کرنے پر 2یونٹ بند اور مقدمات درج کروادیئے جبکہ450لٹر ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف کردی گیں۔اشیا خورونوش کے سیمپل فیل ہونے پر یونٹ بند کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے، غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عمل کریں، پنجاب میں قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کر رہے ہیں، خوراک کے معیار پر نو کمپرومائز پالیسی ہے ،شہری شکایت کے لیے 1223پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590614