35.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کی جانب سے یکم تا 5 مئی کے...

این ڈی ایم اے کی جانب سے یکم تا 5 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے پر ایڈوائزری جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے یکم تا 5 مئی کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں بشمول خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ ب

الائی پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت لاہور اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات، کوئٹہ اور قریبی اضلاع میں گرج چمک کے بارش جبکہ سندھ کے علاقوں سکھر، میر پور خاص اور تھرپارکر میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام سے التماس ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے اپنے این ای او سی کے ذریعے صورت حال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور فوری ریسپانس اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590744

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں