37.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںمزدوروں کی محنت، ہمت اور استقامت پاکستان کی ترقی کی بنیاد ،ان...

مزدوروں کی محنت، ہمت اور استقامت پاکستان کی ترقی کی بنیاد ،ان کے تحفظ، صحت اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،وفاقی وزیر خالد حسین مگسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ مزدوروں کی محنت، ہمت اور استقامت پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ان کے تحفظ، صحت اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جمعرا ت کو یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے دن ہم اُن محنتی مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمارے گھروں کو تعمیر کرتے ، ہماری خوراک اگاتے اور ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں رکھتے ہیں، اُن کی محنت، ہمت اور استقامت ملکی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم مزدوروں کے لیے کام کی جگہوں کو محفوظ اور اُن کے کام کو آسان بنانے کے لیے سائنسی جدت کو بروئے کار لائیں بالخصوص اُن شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں جہاں مزدور سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں جیسے زراعت، تعمیرات اور غیر رسمی شعبہ تاکہ ان کے تحفظ، صحت اور فلاح کے لیے عملی اور قابلِ استطاعت حل فراہم کیے جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محنت صرف مشقت نہیں بلکہ قوم کی تعمیر ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کے ہر مزدور کو عزت، تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں