32 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومتازہ ترینمزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،سردار ایاز صادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہےکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، محنت کش ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلام نے محنت کش کو بلند مقام عطا کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ورکرز رائٹس پروٹیکشن بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بل میں کم سے کم اجرت، رجسٹریشن، اور تحفظ کو قانونی حیثیت دی گئی ہے،تمام ادارے مزدوروں کی فلاح کے لیے مؤثر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کا خواب محنت کش کے عزم سے جُڑا ہے،عالمی یومِ مزدور، مزدور کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590843

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں