27.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںحکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، سردار محمد...

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، سردار محمد یوسف

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔بہائی برادری کے مقدس تہوار عید الرضوان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کی جانب سے مذہبی تقریبات کا انعقاد بین المذاہب، مثبت اور جامع معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب کا اہتمام وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

بہائی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ اپنی مذہبی روایات پر عمل کرنے میں آزاد ہیں۔انہوں نے سماجی برائیوں کے خاتمے اور مذہبی اور سماجی حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک متوازن اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادریوں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں