23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صومالیہ کے نائب وزیراعظم و...

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صومالیہ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ٹیلی فونک گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو صومالیہ کے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور خطے میں بھارت کے بے بنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صومالیہ کے وزیر خارجہ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے خطے میں بھارت کے بے بنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

صومالیہ کے وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں