21.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سلووینیا کی وزیر خارجہ تنجا...

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سلووینیا کی وزیر خارجہ تنجا فجون کی ٹیلی فون پر بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فجون نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں علاقائی صورتحال،بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے عالمی قانون سے ماورا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ فوجان نے دونوں ملکوں سے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتکاری سے مسائل کو حل کریں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو سراہا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے جائزہ کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں