اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ شفافیت ،گڈگورننس اوراحتساب پریقین رکھتے ہیں‘حکومت کو دیوالیہ قرار دینے وا لے آج ہمیں مستقبل کی معاشی طاقت قرار دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بلوچستان میں نجی کمپنیوں کے دررمیان براڈ بینڈ اور تھری جی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں معاہدوں کے حوالے …
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ شفافیت ،گڈگورننس اوراحتساب پریقین رکھتے ہیں‘حکومت کو دیوالیہ قرار دینے وا لے آج ہمیں مستقبل کی معاشی طاقت قرار دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بلوچستان میں نجی کمپنیوں کے دررمیان براڈ بینڈ اور تھری جی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں معاہدوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا کے عالمی مالیاتی ادراے کا کہنا ہے کہ پاکستان 2030ءمیں عالمی سطح پر پہچانے جانے والے جی 20ممالک کے کلب کا حصہ بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے چار سالہ دور حکومت میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔








