مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

94
Firing

ملتان۔ 02 مئی (اے پی پی):ملتان تھانہ صدر شجاع آبادکے علاقہ چاہ مغل والا بستی مٹھو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،قتل، اقد ام قتل اور سرقہ بالجبر سمیت دیگر متعدد واردا توں میں زیر حراست ملزم ساتھی ملزمان کی فائر نگ سے زخمی ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کو رات گئے تھانہ صدر شجاع آباد پولیس زیر حراست ملزم گلزار ولد بھتو خان قوم میو کو بعد از برآمدگی پستول 30 بور کے لے جا رہے تھی کہ زیر حراست ملزم کے ساتھی تین نامعلوم مسلح ملزمان نے بستی مٹھو کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

اس دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جبکہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان اندھیرے اور باغات کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جا ری ہے جبکہ زخمی ملزم کو علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔