ایل ڈی اے کی نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ، غیر قانونی املاک سربمہر و مسمار

77

لاہور۔2مئی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے3غیرقانونی املاک مسمار،54املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے سمن آبا د، ریلوے سٹیشن سکیم، فیروز پور روڈ،ایونیو ون، جوبلی ٹائون، مین رائے ونڈ روڈ، وحد ت روڈ، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر159این، سمن آباد کو غیرقانونی تعمیر پر مسمار کر دیا۔ فیروز پور، اچھرہ میں غیرقانونی تعمیر مسمارکر دیا، پلاٹ نمبر11ریلوے اسٹیشن سکیم کو غیر قانونی تعمیر پر مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ایونیو ون، جوبلی ٹائون، مین رائے ونڈ روڈ پر دو درجن سے زائدغیرقانونی کمرشل املاک کو سیل کر دیا۔

ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 30املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،بیوٹی سیلون، میڈیکل سینٹرفوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔