اسلام آباد+ واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی ، امن ، خوشحالی اور استحکام کے امور پر امریکااور پاکستان کے درمیان قریبی شراکت داری قائم ہے، دونوں ممالک انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع کی خاتون ترجمان ہیتھر ناورٹ نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق پالیسی پر …
امریکی محکمہ دفاع کی خاتون ترجمان ہیتھر ناورٹ کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد+ واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی ، امن ، خوشحالی اور استحکام کے امور پر امریکااور پاکستان کے درمیان قریبی شراکت داری قائم ہے، دونوں ممالک انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع کی خاتون ترجمان ہیتھر ناورٹ نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ صرف پاکستان سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کاتاثر درست نہیں ہے، امریکا افغانستان ، ایران سمیت متعدد ممالک کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرتاچلاآرہا ہے اور پاکستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔








