28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان،...

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):اسلام آباد، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلوع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

- Advertisement -

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں (ایئرپورٹ 33، سٹی 22)، کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 5، راولاکوٹ 3، نارووال 31، حافظ آباد 20، سیالکوٹ (سٹی 19، ایئر پورٹ 14)، گوجرانوالہ 19، لاہور (ائرپورٹ15، سٹی12)، قصور 15، منگلا، چکوال 12، گجرات، مری 11، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 9، سید پور 8، گولڑہ 7، ائیرپورٹ 5، بوکرا 4)، جہلم 9، جوہرآباد، شیخوپورہ، منڈی بہائوالدین 6، راولپنڈی (شمس آباد، کچہری9، چکلالہ 4)، نورپورتھل، بہاولنگر 3، اٹک، سرگودھا، اوکاڑہ 2، کاکول 8، میر کھانی، بالاکوٹ اور لوئر دیر میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہوا کی رفتار لاہور ایئرپورٹ پر 139، اسلام آباد ایئرپورٹ 119، سیالکوٹ ایئرپورٹ 78 اور ملتان ایئرپورٹ پر 67 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، پڈعیدن، سکرنڈ میں درجہ حرارت 46، دادو 45، جیکب آباد، مٹھی اور لسبیلہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 4 مئی تک آندھی/جھکڑ /ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا خدشہ ہے۔ شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591488

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں