26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو ہیڈ کوارٹر میں ورک پلیس پر خواتین کو ہراساں کرنے کے...

لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ورک پلیس پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):لیسکو ہیڈ کوارٹر میں وفاقی محتسب برائے پروٹیکشن ایگینسٹ ہراسمنٹ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عامر ضیا، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر زوئے خورشید، جی ایم آپریشنز اعجاز بھٹی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی،ڈی جی فنانس بشری عمران،ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل،چیف انجینئرپی آئی یو انور وٹو،ڈی جی میراڈمحمد حسین،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا،چیف انٹرنل آڈٹ نعمان غفور اورڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد نے شرکت کی، اس کے علاوہ وفاقی محتسب برائے پروٹیکشن ایگینسٹ ہراسمنٹ فوزیہ وقار، ریجنل ہیڈ لبنی علی، اسسٹنٹ لا آفیسر شاہزیب اقبال اور کمیونیکیشن آفیسر مومنہ اقبال بھی سیمینار میں موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عامر ضیا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے، امید ہے لیسکو مستقبل میں بھی اس طرح تقریبات کا انعقاد کرے گا،چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے، خواتین کے میدان عمل میں آئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ خواتین کو عملی میدان میں لانے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ خواتین بلا کسی خوف و خطر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لیسکو ایک بہترین ادارہ ہے، جہاں نہ صرف خواتین کو محفوظ ماحول مہیا کیا جاتا ہے بلکہ انہیں ترقی کے یکساں مواقع بھی میسر ہیں۔ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز زوئے خورشید کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب برائے پروٹیکشن ایگینسٹ ہراسمنٹ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے، اس طرح کے سیمینار خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کررہے ہیں، جس کی وجہ سے خواتین خود کو ماضی کی نسبت زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں