سکھ۔ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے، مسلمانوں اور سکھوں میں دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی ،وفاقی وزیر دفاعی پیدا وا ر رانا تنویرحسین

لاہور۔16 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی،دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر بھارت کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مسلمانوں اور سکھوں میں دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی ۔ وہ گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میںمنعقدہ گورو ارجن دیو کے شہید ی دن …

لاہور۔16 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی،دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر بھارت کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مسلمانوں اور سکھوں میں دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی ۔ وہ گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میںمنعقدہ گورو ارجن دیو کے شہید ی دن (جوڑ میلہ) کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ گورو ارجن دیو بین المذاہب ہم آہنگی سے متاثر تھے اور انہوں نے لوگو ں میں امن اور محبت کا پیغام عام کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بابا گورو نانک سے خصوصی محبت کرتے ہیں،آئین پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دیے گئے ہیں ،موجودہ حکومت نے وزیز اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں نہ صرف اقلیتوں کے مسائل حل کیے بلکہ قومی اورصوبائی اسمبلی میں انہےں نمائندگی بھی دی ۔ وداقی وزیر نے چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کے اقدامات کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ گورو ارجن دیو نے رواداری اور انسان دوستی کا درس دیا اور اسی کے دفاع میں اپنی جان دے دی ۔

Leave a Reply