ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہے ،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

وزارت تجارت برآمدات کودر پیش چیلنجز پر پورا اترنے کےلئے تندہی اور سرگرمی سے کام کر رہی ہے، ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہے ،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت برآمدات کودر پیش چیلنجز پر پورا اترنے کےلئے …

وزارت تجارت برآمدات کودر پیش چیلنجز پر پورا اترنے کےلئے تندہی اور سرگرمی سے کام کر رہی ہے، ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہے ،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت برآمدات کودر پیش چیلنجز پر پورا اترنے کےلئے تندہی اور سرگرمی سے کام کر رہی ہے، ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور ٹریڈ آفیسرز کی کارکردگی کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں وزارت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں وزارت تجارت کے سیکرٹری محمد یونس ڈھاگہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے وفاقی وزیر کو وزارت تجارت کی مختلف شروعات اور اقدامات میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ وزارت تجارت سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر جامع نظر ثانی کر رہی ہے تاکہ اس سے بر آمد کنند گان برآمدات بڑھانے میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply