30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنیوالے افغان شہری...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنیوالے افغان شہری کو شہریت نہ دینے کے خلاف درخواست پر5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنیوالے افغان شہری کو شہریت نہ دینے کے خلاف درخواست پر5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔رجسٹرارآفس نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو پاکستانی شہریت نہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرکے عدالتی کاز لسٹ جاری کردی ۔

جس کے مطابق درخواست پر سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس چوہدری محمد اقبال کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہونگے ۔پانچ رکنی لارجر بینچ 6مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔درخواست گزار نے 2012 میں افغان شہری نسیم کے ساتھ شادی کی لیکن لڑکے کو پاکستانی شہریت نہیں دی گئی ۔لہذا عدالت لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں