اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے اوریہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے،پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پاک چائنا سٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے اوریہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے،پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام سے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی) میں پاک چائنا سٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر آئی ایس ایس آئی کے فعال پلیٹ فارم میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس تحقیقی منصوبوں اور دانشوارانہ تبادلوں کے عصبی مراکز ہیں۔سرتاج عزیز نے آئی ایس ایس آئی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے مابین رابطوں اور تعلیمی تبادلوں میں اضافے کیلئے پاکستان میں تھنک ٹینکس کو چینی ہم منصبوں کیساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر کا قیام انتہائی بروقت ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میگا پراجیکٹ سے خطے کے عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری آئیگی۔








