30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ...

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے” کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے ایک پُر وقار ضلعی سطح کا مشاعرہ بعنوان "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے” کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، محترمہ شمسہ گیلانی کے تعارفی کلمات سے ہواجنہوں نے ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تمام شعراء کرام کو خوش آمدید کہا۔مشاعرہ کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ فردوس اور معروف ٹی وی ہوسٹ سیف بھٹی نے کی جنہوں نے خوبصورت انداز میں محفل کو رواں رکھا۔مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر سید عدید نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر تھیں۔

مہمانانِ اعزاز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری اور پروفیسر عذرا سبطین بخاری شامل تھے۔پندرہ ممتاز شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کیے جنہوں نے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ طالبات اور معزز مہمان اشعار سے محظوظ ہوئے اور مشاعرہ مسلسل تالیوں اور تحسینی جملوں سے گونجتا رہا۔پروفیسر عذرا سبطین نے مہمان شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ادبی و ثقافتی پروگرامز میں اشتراک کا اظہار کیا۔ اختتامی کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازی شیلڈز پیش کیں جبکہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے وائس چانسلر کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈ پیش کی گئی۔

- Advertisement -

یہ مشاعرہ نہ صرف ادبی ذوق کی تسکین کا ذریعہ بنا بلکہ یونیورسٹی میں ادب و ثقافت کے فروغ کی ایک شاندار کاوش کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں