28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو...

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کی ملاقات،سندھ کے آبپاشی اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے موثر اور بروقت اقدامات لینے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے صوبہ سندھ کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔

ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کو صوبائی وزیرجام خان شورو نے سندھ میں آبپاشی کے شعبے کی جاری سکیموں بارے بریفنگ دی ،صدر مملکت نے صوبہ سندھ کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے موثر استعمال کی ضرورت پر زوردیا ۔

- Advertisement -

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں آبپاشی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں زراعت سمیت تمام شعبوں کو پانی کی فراہمی کیلئے آبی ذخائر کا بہترین اور دانشمندانہ انتظام ناگزیر ہے، صدر مملکت نے سندھ کے آبپاشی اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے موثر اور بروقت اقدامات لینے کی ہدایت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں