کانٹینینٹل میڈیکل کالج لاہور میں سالانہ سپورٹس ویک

128
Annual Sports Gala
APP16-041222 SARGODHA: December 04 - Students showing their martial arts skills during Annual Sports Gala of Khubaib Foundation School and College. APP/HSD/TZD

لاہور۔4مئی (اے پی پی):کانٹینینٹل میڈیکل کالج لاہور میں سالانہ سپورٹس ویک جوش و خروش اور بھرپور شرکت کے ساتھ منایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی بڑی دلچسپی اور جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

مقابلوں میں فٹ بال، کرکٹ، 100 میٹر دوڑ، ریلے ریس، لڑکوں اور لڑکیوں کی رسہ کشی اور اساتذہ کے لیے میوزیکل چیئرز جیسے دلچسپ مقابلے شامل تھے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی پرنسپل پروفیسر عائشہ شوکت تھیں جنہوں نے اپنے خطاب میں کھیلوں کو طالب علمی کی زندگی کا اہم جز قرار دیا اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے طلبہ کو نظم و ضبط، محنت اور کھیل کے جذبے کو زندگی کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کھیلوں کا ماحول نہ صرف تفریحی رہا بلکہ طلبہ کے مابین اتحاد اور ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتا ہے۔انہوں نے تقریب کے انتظامات پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر فاروق رسول کی کاوش کو سراہا اور کہاکہ اسپورٹس ویک 2025 نے طلبہ میں نیا جوش پیدا اور کالج کی روایتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا۔