21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سی پی این ای کے...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نومنتخب قیادت کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک ذمہ دار، آزاد اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور قومی مفادات کی پاسداری کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت اطلاعات تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے، صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں