وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آئی این جی اوز کی حتمی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ماہ تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔ 16 جون (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ کو نئے قواعد و ضوابط کے تحت درخواست گزار تمام آئی این جی اوز کی حتمی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ماہ تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، نئے نظام کے تحت آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے پاکستان کی …

اسلام آباد۔ 16 جون (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ کو نئے قواعد و ضوابط کے تحت درخواست گزار تمام آئی این جی اوز کی حتمی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ماہ تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، نئے نظام کے تحت آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے پاکستان کی سلامتی کے لئے نہایت اہم نظام میں مکمل شفافیت آئے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں وزارتِ داخلہ میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، ڈپٹی چیئرمین ،وزارتِ داخلہ اور نادرا کے سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نئے نظام کا مقصد جہاں آئی این جی اوز سے متعلقہ تما م امور میں شفافیت لانا ہے وہاں حکومت اور غیر حکومتی اداروں کی پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے وزارتِ داخلہ کے حکام کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ رجسٹرڈ شدہ تمام غیر حکومتی بین الاقوامی اداروں کو حکومت کی طرف سے تمام ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور انکے کام کو مزید آسان بنایا جائے۔

Leave a Reply