وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی پاکٹ ایڈیشن بن گئی ہے،عمران خان کے سر پر غیرملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے ۔ پی ٹی وی کے مطابق جمعہ کویہاں جاری بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی پاکٹ ایڈیشن بن گئی ہے،عمران خان کے سر پر غیرملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے ۔ پی ٹی وی کے مطابق جمعہ کویہاں جاری بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی پاکٹ ایڈیشن بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم وہ حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ناکام ہوں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیدئے ہیں، عمران خان جے آئی ٹی نہیں بلکہ خود اشتہاری ملزم ہے ، عمران خان کے سرپر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے اوران کا بچنا مشکل ہے۔ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بدعنوان کا احتساب نہیں ہوا اور قوم خیبر پختونخوا حتساب کمیشن میں 65کروڑ روپے کا حساب مانگتی ہے۔

Leave a Reply