اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعہ سے متعلق مزید شواہد سامنے آ گئے۔ وزراتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اردو اکیڈمی کے مالک جنوبی کوریا کے باشندے کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ اغواءواقعہ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا باشندہ جوآن وان سیو عرف گلبرٹ بزنس ویزے پر پاکستان …
کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعہ سے متعلق مزید شواہد سامنے آ گئے، وزراتِ داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعہ سے متعلق مزید شواہد سامنے آ گئے۔ وزراتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اردو اکیڈمی کے مالک جنوبی کوریا کے باشندے کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ اغواءواقعہ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا باشندہ جوآن وان سیو عرف گلبرٹ بزنس ویزے پر پاکستان آیا لیکن یہاں اس نے اردو اکیڈمی قائم کر لی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل چینی باشندوں کو خروٹ آباد کے علاقہ سے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور ان کو سکیورٹی کے حوالہ سے نہ صرف خبردار کیا بلکہ ان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم ان چینی باشندوں نے سکیورٹی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے اس تمام واقعہ کے پس منظر اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اغواءشدگان کی تصاویر کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی حتمی نتیجہ پر پہنچا جا سکے اور اس بات کی بھی تصدیق کی جا سکے کہ آیا دونوں چینی باشندے واقعی قتل کئے گئے ہیں یا نہیں۔








