ڈیرہ پولیس کا سببرب و سٹی سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

94

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 04 مئی (اے پی پی):ڈیرہ پولیس کا سببرب و سٹی سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،مشتبہ افراد سمیت 13 ملزمان گرفتارمنشیات و ایمونیشن برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی اے ایس پی محمد نعمان اور ڈی ایس پی محمد عدنان کی زیر قیادت ہمراہ ایس ایچ اوز اصغر خان وزیر، ثنااللہ بلوچ و دیگر نفری پولیس نے سببرب و سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران گھروں جبکہ ناکہ بندیاں کرکے گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا گیا ،بدوران چیکنگ 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔نیشنل ایکشن پلان پلان کی خلاف ورزی کرنے پر 3جبکہ 5ملزمان سے 395گرام آئس، 200گرام چرس، 541گرام ہیروین اور 6عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔