20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںکار پر جعلی سرکاری بتی لگا کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر...

کار پر جعلی سرکاری بتی لگا کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنےوالے شخص کو گرفتار

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 04 مئی (اے پی پی):پنیالہ گلوٹی روڈ نزد شریف اللہ پیٹرول پمپ پرایس ایچ او شہید نواب پولیس نے کار پر جعلی سرکاری بتی لگا کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنےوالے شخص کو گرفتار کرکے اس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب میں ایس ایچ او افتخار احمد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ پنیالہ گلوٹی روڈ نزد شریف اللہ پیٹرول پمپ پر سلیمان نامی شخص سکنہ عبدالخیل کو روکا جس نے اپنی موٹرکار پر جعلی سرکاری بتی اور ایریئل ڈنڈا لگا کر اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہرکیا ہوا تھا

- Advertisement -

مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے شہید نواب پولیس نے 170-171ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592275

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں