وزیراعظم اور ان کا خاندان سرخروہوں گے،امیرمقام

پشاور۔16 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورانکاخاندان سپریم کورٹ سے بھی سرخروہوںگے ،انشاءاللہ2018میںعوامی عدالت اوراللہ تعالیٰ کی عدالت میںبھی سرخرو ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے خوداورخاندان کے افرادکواحتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایات قائم کیں،خود جے آئی ٹی میں جا کرعام شہری کی حیثیت سے اداروںکی بالادستی کاپیغام دیاجبکہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میںہے ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی دعائیںوزیراعظم …

پشاور۔16 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورانکاخاندان سپریم کورٹ سے بھی سرخروہوںگے ،انشاءاللہ2018میںعوامی عدالت اوراللہ تعالیٰ کی عدالت میںبھی سرخرو ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے خوداورخاندان کے افرادکواحتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایات قائم کیں،خود جے آئی ٹی میں جا کرعام شہری کی حیثیت سے اداروںکی بالادستی کاپیغام دیاجبکہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میںہے ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی دعائیںوزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ ہیںاورقوم ترقی کاپہیہ چلتادیکھناچاہتی ہے،پاکستانی عوام سازشیوںکاہرتخریبی خواب خاک میں ملادیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترواقع اسلام آباد میںمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے شانگلہ میں رانیال کے مقام جیپ کھائی میںگرنے کے باعث 7قیمتی جانوںکے ضیاع پرگہرے رنج وافسوس کااظہارکیاہے۔انہوںنے کہاکہ تمام جاںبحق افرادکے لواحقین کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔

Leave a Reply