اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ خاص کر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت جامع پالیسی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن …
وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ خاص کر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت جامع پالیسی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں قانون سازی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متعین یورپی یونین کے سفیر جین فرینکویز کاٹین کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسٹر ین کریس اور مس اینجی زورن سمیت وزارت انسانی حقوق کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان نہ صرف روابط میں بہتر ی آئی ہے بلکہ اس کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔








