26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںمعروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ پیر کو منائی گئی

معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ پیر کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ پیر 5 مئی کو منائی گئی۔ان کا مکمل نام سید غلام عباس جبکہ محسن تخلص اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ بحیثیت ایک شاعر انہوں نے اپنے نام کو محسن نقوی میں تبدیل کر لیا اور اِسی نام سے شہرت حاصل کی۔ محسن نقوی 5مئی 1947ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے ۔

محسن نقوی شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں بند قبا،عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک، حق ایلیا، رخت شب ،ریزہ حرف ، موج ادراک اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی شاعری میں رومان اور درد کا عنصر نمایاں تھا۔ ان کی رومانوی شاعری نوجوانوں میں بھی خاصی مقبول تھی۔ ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں جو اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔ محسن نقوی نے بڑے نادر اور نایاب خیالات کو اس طرح اشعار کا لبادہ پہنایا کہ شاعری کی سوجھ بوجھ رکھنے والا ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔

- Advertisement -

محسن نقوی کی ادبی و علمی خدمات کے عتراف میں 1994ء میں حکومت نے صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ محسن نقوی 15 جنوری 1996ء کو لاہور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ محسن نقوی کی سالگرہ کی مناسبت سے علمی و ادبی حلقوں کے زیر انتظام منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں