دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتا، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا مکمل جواب دینے کیلئے تیار ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتا، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا مکمل جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ وہ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔ …

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتا، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا مکمل جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ وہ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءکو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر خطرے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتا، پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر لینے سے کامیابی حاصل نہیں ہوتی اور نہ ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے پرعزم ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچے تو این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply