26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں، ڈیرہ میاں صاحب پر آنکھوں کے مفت آپریشن کے لیے...

نوشہرہ ورکاں، ڈیرہ میاں صاحب پر آنکھوں کے مفت آپریشن کے لیے لگایا گیا کیمپ ختم ہو گیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں۔05 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں عابد آباد میں ڈیرہ میاں صاحب پر تین روزہ فری آئی کیمپ ختم ہو گیا ۔رورل ڈویلپمنٹ اینڈ ہیلتھ ویلفیئر سوسائٹی عابد آباد اور دیگر مخیر افراد کے تعاون سے ڈیرہ میاں صاحب پر ہر سال آنکھوں کے مفت آپریشن کے لیے تین روزہ کیمپ لگانے کا سلسلہ 24 سال سے چل رھا ہے

اور تین روزہ کیمپ میں میں ایک سو سے زائد افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن کیے گئے اور کھانا ادویات اور رھائش بھی فری میں شامل تھی،ڈیرہ میاں صاحب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 سالوں میں فری آپریشن سے مستفیز ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے ڈاکٹر نوریز زبیر، اور ڈاکٹر واصف علی آئی اسپیشلسٹ کی خدمات بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں ترجمان کے مطابق ڈیرہ میاں صاحب پر روزانہ کی بنیاد پر چلائی گئی فری ڈسپنسری سے چار سالوں میں 85 ہزار مریض مستفید ہوئے اور یہ سلسلہ اللہ رب العزت کے کرم اور فصل سے چل رہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں