پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے خصوصی مہم کے تحت سینکڑوں گاڑیوں سے کالے شیشے’ فینسی نمبر پلیٹس اور پریشر ہارن اتار لئے۔تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز ارباب شفیع اللہ جان کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں’ پریشر ہارن,’فینسی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائیاں شروع کیں ہیں جس کے تحت اب تک سینکڑوں گاڑیوں سے کالے شیشے اور پریشر ہارن اتار لئے گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں’ پریشر ہارن اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہییں گی اور سٹی ٹریفک پولیس اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنے سمیت ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592605