26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر ہاوس پشاور میں دستکاری کورس مکمل کرنے والی دیہی خواتین میں...

گورنر ہاوس پشاور میں دستکاری کورس مکمل کرنے والی دیہی خواتین میں تقسیم اسناد و کی تقریب

- Advertisement -

پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):گورنر ہاوس پشاور میں دستکاری کورس مکمل کرنے والی دیہی خواتین میں تقسیم اسناد و امدادی رقوم کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے خواتین میں کاروبار کیلئے امدادی چیکس اور تربیتی کورس مکمل کرنےوالی خواتین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں تربیتی کورس مکمل کرنےوالی خواتین کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان اور SSTD کے باہمی تعاون سے خواتین کو خودمختار بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خواتین کی خودمختاری اور یوتھ انگیجمنٹ میری اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری سے متعلق خواتین چیمبرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں،ہماری تعلیم یافتہ خواتین کو ملازمتوں کے حصول میں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا سافت وئیر اور ونڈو اوپن کرنا چاہتا ہوں کہ خواتین کو اپنی قابلیت کے مطابق آسانی سے ملازمتیں حاصل ہوں-

- Advertisement -

تمام اداروں کو کہنا چاہوں گا کہ وہ صوبہ کی تعلیم یافتہ و اسکلڈ خواتین و نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔ تقریب میں اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی، سینئر ڈائریکٹر SSTD حسیب خان، اقوام متحدہ ذیلی دفتر کی ہیڈ زینب خان، اقوام متحدہ کے دیگر نمائندے، امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور کےنمائندے سمیت سول سوسائٹی، خواتین چیمبر کے عہدیداروں سمیت دیگر شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں