اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہاکہ الفتح میزائل کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اللّٰہ تعالیٰ نے بھرپور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔قوم کو اپنے سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر فخر ہے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کی بہادر افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592632