صاف پانی منصوبے عوام کی فلاح کےلئے انتہائی اہم ہیں،ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن

107
مظفرگڑھ ،محکمہ صحت کی طرف سے ویکسینیٹرز کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ 05 مئی (اے پی پی):چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیرصدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے پی سی ون کی تیاری کے لیے باہمی رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے صاف پانی کے منصوبوں کی بروقت منصوبہ بندی پر زور دیا، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو ضلع کی پانی سے متعلق ضروریات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا گیا، متعلقہ افسران کو پی سی ون کی تیاری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ صاف پانی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہیں۔اجلاس میں تکنیکی و مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ بھی موجود تھیں۔