وزارت داخلہ نے کوئٹہ سے اغواءہونے والے چینی جوڑے سے متعلق مزید ثبوت سامنے آنے پر واقعہ میں ملوث جنوبی کوریا کے شہری کا ویزہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے کوئٹہ میں اردو اکیڈمی کے اغواءہونے والے چائینی جوڑے سے متعلق مذید ثبوت سامنے آنے پر واقعہ میں ملوث جنوبی کوریا کے شہری کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات کے دوران چینی جوڑے کے اغواءکے واقعہ کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہری پاکستان میں کاروباری ویزے پر آیا لیکن …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے کوئٹہ میں اردو اکیڈمی کے اغواءہونے والے چائینی جوڑے سے متعلق مذید ثبوت سامنے آنے پر واقعہ میں ملوث جنوبی کوریا کے شہری کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات کے دوران چینی جوڑے کے اغواءکے واقعہ کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہری پاکستان میں کاروباری ویزے پر آیا لیکن اس نے کوئٹہ میں اردو اکیڈمی قائم کر کے غیر قانونی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ تحقیقات سے مزید پتہ چلا کہ ماضی میں آخروٹ آباد پولیس نے چینی شہریوں کو سیکورٹی کے لئے ہراست میں لیا اور انہیں آگاہ کیا کہ آ پ کی زندگیوں کو خطرہ ہے جس کے لئے آپ کی سیکورٹی ضروری ہے مگر انہوں نے سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔سیکورٹی اور خفیہ ادارے اس معاملہ کی شدت سے نگرانی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چینی شہریوں کی جاری کردہ تصاویر کا باغور جائزہ لینے کے بعد حتمی نتائج تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ چینی شہریوں کو حقیقت میں مار دیا گیا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply