32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کے سرکاری سکولوں میں ابتدائی کلاسزسے مصنوعی ذہانت کی...

متحدہ عرب امارات کے سرکاری سکولوں میں ابتدائی کلاسزسے مصنوعی ذہانت کی تعلیم شروع کرنے کا اعلان

- Advertisement -

ابوظہبی ۔6مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کےتمام سرکاری سکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے ابتدائی کلاسز سے ہی مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا آغاز کر دیا جائے گا۔العربیہ اردو کے مطابق یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کیا ۔اعلان کے مطابق اماراتی کابینہ نے مصنوعی ذہانت کے سلیبس کو متعارف کرانے کے لئے اس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سلیبس 12ویں جماعت تک تمام کلاسز کو درجہ بدرجہ پڑھایا جائے گا۔

جس سے آئندہ تعلیمی سال کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں میں یہ اہم مضمون شامل کر لیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے گہرا ادراک اورسمجھ بوجھ حاصل کریں اور اس کے تکنیکی پہلو سے اچھی طرح آگاہ ہوں، مصنوعی ذہانت کے استعمال کے سلسلے میں اس کی اخلاقیات اور حدود کا اندازہ کر سکیں، تاکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہمارے ملک و معاشرے کے لئے مفید ثابت ہو۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں اور اپنی نئی نسل کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں ، تاکہ وہ ہمارے پرانے وقتوں کی طرح ٹیکنالوجی سے دور نہ رہ سکیں، کیونکہ آج کے دور کے تقاضے مختلف ہیں،اس لیے طلبہ کو ضروری معلومات اور علم دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کے اندر مہارتیں پید اکی جائیں گی جو مصنوعی ذہانت کے تصورات کو سمجھنے کے لئے اور انہیں عملی طور پر اختیار کرنے کے لئےہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کی وزیر تعلیم سارہ الامینی نے کہا کہ کلاس روم کے اندر مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا دیا جانا اس امر کا اظہار ہے کہ امارات حکومت نئی نسل اور مملکت کے مستقبل کو کس طرح دیکھنا چاہتی ہے۔امارات ان ممالک میں ملک ہوگا جو سکولوں کی سطح پر بچوں کو مصنوعی ذہانت کا نصاب باضابطہ طور پر پڑھائیں گے۔

یہ نصاب مصنوعی ذہانت کے 7 بنیادی شعبوں کو کور کرے گا۔ جس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، ڈیٹا کی اہمیت و استعمال، الگورتھم، سافٹ ویئر کا استعمال ، اخلاقی آگاہی اور ریئل ورلڈ میں اس کا اطلاق شامل ہوگا۔ نیز مختلف منصوبوں میں نئے رجحانات کو سامنے لانے کے لئےبھی مصنوعی ذہانت کا استعمال پالسییوں اور سوسائٹی کی سطح پر بروئے کار لایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں