32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںایبٹ آباد میں 12 ویں جونیئرز جوئے پپٹ ٹیل ٹیلنگ مقابلے، مختلف...

ایبٹ آباد میں 12 ویں جونیئرز جوئے پپٹ ٹیل ٹیلنگ مقابلے، مختلف سکولوں کے شرکانے کٹھ پتلیوں کے ذریعہ اپنی کہانیاں پیش کیں

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں سٹریم ڈی کٹھ پتلی کہانی سنانے کا مقابلہ ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوا۔ 12 ویں جونیئرز جوئے پپٹ ٹیل ٹیلنگ مقابلے تخیل کے ساتھ زندہ ہوئے جس کا پراثر تھیم گو گرین، بریتھ کلین تھا۔ تقریب کا مقصد سیکھنے والے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں سمیت ان کے اندر کہانی سنانے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

مختلف سکولوں کے 20 شرکانے کٹھ پتلیوں کے ذریعہ اپنی کہانیوں کو پیش کیا، ہاتھ کی پتلیوں سے لیکر میریو نیٹ تک طلبا نے مہارت کے ساتھ ماحولیات پر مبنی کہانیاں سنانے کیلئے مختلف انداز کا استعمال کیا جس میں فنکارانہ اظہار کے ساتھ ماحولیاتی آگاہی کے پیغامات دیئے گئے۔ ہر ٹیم کے پاس پرفارم کرنے کیلئے چار سے پانچ منٹ تھے جو سامعین کو اپنے ہم آہنگی، اختراعی پرپس اور کہانی سنانے کی مہارت سے متاثر کرتے تھے۔

- Advertisement -

وحیدہ اشفاق، رفیعہ ناز، اور تہمینہ شنواری نے اصلیت، تکنیک اور مجموعی پریزنٹیشن پر پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج، دوسری ماڈرن یج پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد اور کوہسار چلڈرن اکیڈمی مانسہرہ نے مشترکہ طور پر جبکہ تیسری پوزیشن برائٹ فیوچر اکیڈمی ایبٹ آباد نے حاصل کی، کنسولیشن پرائم ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کے حصہ میں آئی۔ دی ہیپی سکول ایبٹ آباد اور میپل رج سکول ایبٹ آباد کے حصہ میں آیا۔

تقریب ایک تخلیقی اور تعلیمی فتح تھی جس نے مہمانوں کی تعریف حاصل کی اور ماڈرن ایج پبلک سکول کے تاثراتی اور ماحول کے حوالہ سے باشعور طلبا کی پرورش کے عزم کو اجاگر کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں