لاہور۔6مئی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹائون اور صدر ڈویژنزکا اجلاس منعقد ہوا ۔ سی سی پی او لاہور نے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کرائم کنٹرول کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔جرائم پر قابو پانے کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز ٹیم ورک سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
منشیات کے خاتمے کے لئے منظم کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس کے نشے سے بچانا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے کے اڈے چلانے والے بااثر افرادکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایس پیز سرکل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ان سے نتائج لیں۔ سوسائٹیز میں رکاوٹوں کی تنصیب سے جرائم کی روک تھام میں بہتری آئی ہے۔ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوزباقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں۔ بہتر کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال ،اقبال ٹاون اورصدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593121