- Advertisement -
لاہور۔6مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن کورٹ لاہور کے او ایس ڈی خالد ارشاد کو خصوصی عدالت برائے بینکنگ جرائم لاہور کا پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ، ان کی تعیناتی 31 دسمبر 2026 یا آئندہ احکامات تک موثر ہوگی ۔
تعیناتی کے منتظر جج اسرار زادہ کو بینکنگ کورٹ نمبر 1 ملتان میں جج تعینات کر دیا گیا ۔ ضلع لاہور کی صارف عدالت کے پریذائیڈنگ آفیسر محمد علی کو بینکنگ کورٹ نمبر 1 فیصل آباد میں تین سالہ مدت کے لیے جج مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام جوڈیشل افسران 8 مئی 2025 تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593136
- Advertisement -