32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کے حکم پر کارروائی، 9 پٹرول پمپ سیل ،سیول ڈیفنس...

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کارروائی، 9 پٹرول پمپ سیل ،سیول ڈیفنس آفیسر

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کی ہدایات اور اسٹنٹ کمشنر صادق آباد کی سر پرستی میں محکمہ سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی دستاویزات نا مکمل ہونے پر 9 پٹرول پمپ سیل،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی اور نامکمل دستاویزات رکھنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل گل کی قیادت میں مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 9 پٹرول پمپوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

سول ڈیفنس کی جانب سے سیل کیے گئے پٹرول پمپوں میں فاطمہ ضیا پٹرولیم سروس، التاج پٹرولیم سروس، اعوان پٹرولیم سروس، علی پٹرولیم سروس، راجا پٹرولیم سروس، ڈاہر پٹرولیم سروس، نیو علی پٹرولیم سروس ،اور خان پٹرولیم سروس شامل ہیں ان پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائیاں اس لیے کی گئی کیونکہ وہ لازمی قانونی تقاضے، بالخصوص ‘کے فارم’ اور دیگر اہم دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں