بٹگرام۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ضلع میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، این ایچ اے، ٹی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ٹی ایم اوز کو اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مشینری اور سٹاف کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو تجاوزات کے حوالے سے مکمل رپورٹ نقشہ جات کے ہمراہ پیش کرنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
شہر کے اندر اور خصوصاََ مین بازار اور ملحقہ سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اور صفائی میں پیدا ہونے والے رکاوٹوں کے خاتمے اور شہریوں کو بازار میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593150