32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی یمنی بندرگاہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ایران کی یمنی بندرگاہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

- Advertisement -

تہران۔6مئی (اے پی پی):ایران نے یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کو ایک صریح جرم اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی ممالک میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر6حملے اور ضلع باجل میں ایک فضائی حملہ کیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593192

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں