27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،اسلام آباد میں قتل کر کے لاش مانسہرہ لانے والے تین ملزمان...

مانسہرہ،اسلام آباد میں قتل کر کے لاش مانسہرہ لانے والے تین ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):اسلام آباد میں قتل کر کے لاش مانسہرہ لانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔مانسہرہ کے تھانہ صدر کی حدود کوٹکے میں مقامی افراد نے ایک مشکوک موٹر کار کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی کی ڈگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ قتل اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پل کی حدود میں کیا گیا جس کے بعد مقتول کی لاش کو چھپانے کی غرض سے مانسہرہ لایا گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور  نے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دئیے جس پر ڈی ایس پی سٹی جاوید خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے جبکہ فرار ہونے والے تیسرے ملزم کو جدید ٹیکنیکل ذرائع سے تلاش کر کے حراست میں لے لیا،

- Advertisement -

گرفتار ملزمان میں علی رحمان ،لیسان اور مسمات (ر) شامل ہیں،مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جس کی گاڑی میں ہی لاش چھپا کر لائی جا رہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں