27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے 19 اپریل کو نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے امن کے لیے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔ قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے تجارت میں آسانی اور سفری سہولتوں کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور نائب وزیر اعظم کو دوبارہ افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں