24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں بلا...

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں بلا تفریق آپریشن کی بنیاد رکھی، فوکل پرسن عاصم محمود

- Advertisement -

ملتان۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘ کے فوکل پرسن عاصم محمودنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں بلا تفریق آپریشن کی بنیاد رکھی، صفائی نظام نجی سیکٹر کے حوالے کرنے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار منگل کو ملتان شہر کے دورہ کے موقع پر صفائی کی صورتحال اور آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ نجی کنٹریکٹرز ماحول کے تحفظ کیلئے جدید لینڈ فل سائٹس بنارہے ہیں، ویسٹ کولیکشن کی شرح میں دگنا اضافہ ہونے سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

- Advertisement -

فوکل پرسن عاصم محمود نے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔فوکل پرسن برائے ستھرا پنجاب پروگرام نے مختلف یونین کونسلوں میں شہریوں سے صفا ئی صورتحال بارے دریافت کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے صفائی انتظامات پر انہیں بریفنگ دی ۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر ملتان نے فوکل پرسن کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے نظام کی کڑی مانیٹرننگ کررہی ہے ۔فوکل پرسن عاصم محمودنے ملتان ڈویژن میں صفائی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593386

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں