لاہور۔6مئی (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منگل کے روز یہاں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان راوی روڈ میں قائمقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب اور ناظم اعلی مرکزی جمعیت پاکستان ڈاکٹر حافظ عبد الکریم سے ملاقات کی اور پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔
اس مو قع پرحافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جماعت اسلامی پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے غم میں برابر کی شریک ہے،سیاسی عمل میں جماعتوں کا تعلق رہتا ہے،دین اور پاکستان کے حوالے سے پروفیسر ساجد میر نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر سینیٹ میں6 مرتبہ منتخب ہو ئے
قاضی حسین احمد سے پروفیسر ساجد میر کی محبت سب کے سامنے ہے جبکہ خورشید احمد بھی سینیٹ میں ساتھ رہے۔اس موقع پر قاری صہیب میر محمدی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا عبد الرشید حجازی بھی مو جود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593400