34.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںای سی او ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشنز کےچوتھے فورم ٹڈاپ کے ہیڈ آفس...

ای سی او ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشنز کےچوتھے فورم ٹڈاپ کے ہیڈ آفس میں انعقاد، مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت

- Advertisement -

کراچی۔ 06 مئی (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تحت ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشنز کا چوتھا فورم منگل کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایران، آذربائیجان، قازقستان، کرغیز ریپبلک، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکی کے ٹریڈ پروموشن اداروں کے سربراہان یا نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ نے کی

۔اقتصادی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کے زاہد عباسی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تنظیم سے وابستہ ممالک میں موجود کاروباری مواقع کو اجاگر کیا۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ نے ای سی او کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تجارت اور معیشت غربت کے خاتمے اور ترقی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ای سی او تنظیم ویژن 2026-2035 کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔فورم کے دوران رکن ممالک کے نمائندوں نے اپنے اپنے ملک کا موقف اور خطے میں تجارت کے فروغ میں ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشنز کے کردار و مستقبل کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کیا۔

- Advertisement -

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک (ECO-TDB) کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور علاقائی انضمام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اپنے معروف ایونٹ "فوڈ-ایگ” میں، جو اکتوبر 2025 میں منعقد ہوگا،ای سی او پویلین قائم کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں